کھیل

ساؤتھ افریقہ ٹور آف آسٹریلیا پہلا ون ڈے آسٹریلیا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ایک خاص تجزیہ صباحت خان کی جانب سے۔

ساؤتھ افریقہ ٹور آف آسٹریلیا۔ پہلا ون ڈے
آسٹریلیا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ
بروز اتوار۔ 2018-11-04
بمطابق پاکستانی وقت۔ آٹھ بج کر بیس منٹ صبح (08:20AM)
پرتھ اسٹیڈیم (نیو)۔
براڈ کاسٹنگ چینل۔ سونی سِکس، انڈیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیم ساؤتھ افریقہ نے اپنے آخری دس میں سے چھ جبکہ ٹیم آسٹریلیا نے اپنے آخری دس میں سے صرف ایک ون ڈے جیتا ہے۔
ہاشم آملہ اور جے پی ڈومنی بوجہ انجری ٹیم ساؤتھ افریقہ کا حصہ نہیں ہونگے البتہ کرس مورِس اور فرحان بہاردین نے ٹیم میں واپسی کی ہے۔
ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوِس ہیڈ اور میکسویل میں سے کسی ایک کو اس میچ میں موقع دیا جائے گا لیکن ساتھ ساتھ آسٹریلین پیسر مچل سٹارک اور پیٹ کمِنز بھی اس میچ کا حصہ ہونگے۔
آخری پانچ باہمی ون ڈے ساؤتھ افریقہ نے جیتے۔ (2016 کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف پانچوں ون ڈے جیت کر وائٹ واش کر دیا تھا)۔
یہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ کا نیا گراؤنڈ ہے، یہاں اب تک صرف ایک ون ڈے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈکھیلا گیا ہے جسے انگلینڈ نے 12 رنز سے جیت لیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آخری پانچ ون ڈے میچز کے نتائج۔ (آخری میچ ٹیم کے نام کے ساتھ)
ٹیم آسٹریلیا۔ پانچ میچ ہارا ہے
ٹیم ساؤتھ افریقہ۔ تین میچ جیتا ہے اور دو ہارا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیڈ ٹو ہیڈ۔(2010 سے بعد کے ون ڈے میچز)
ٹیم آسٹریلیا۔ 08 میچز
ٹیم ساؤتھ افریقہ۔ 10 میچز
پرتھ اسٹیڈیم۔ (ہیڈ ٹو ہیڈ)
یہاں دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہو رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرتھ اسٹیڈیم۔
کُل میچز۔ 01
پہلے باری لینے والی ٹیم نے جیتے۔ 01
دوسری باری لینےوالی ٹیم نے جیتے۔ 00
پہلی اننگ کا ایوریج اسکور۔ 259
دوسری اننگ کا ایوریج اسکور۔ 247
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وکٹ۔
وکٹ میں پیس اور باؤنس موجود ہے، بلے بازی کے ساتھ ساتھ پیسرز کے لئے بھی سازگار رہے گی۔
موسم۔ (According to AccuWeather)
21 ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ موسم خوشگوار اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرنیٹ پر شائقین کا جھکاؤ۔ 70 فیصد آسٹریلیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close