پاکستان

پی ٹی آئی سندھ کے صدر آمیر بخش بھٹو کا علان

کراچی

پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے پی ٹی آئی کی نئی سر تنظیم نو کے لئے پہلے مرحلے میں امیدواروں کو اعلان کر دیا،

سندھ کابینا کے ساتھ ڈویزن کے صدور، جنرل سیکریٹری ، سینیئر نائب صدور کا اعلان کیا گیا ہے،

جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے سندھ کی نئی تنظیمی عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسرے مرحلے میں سندھ کے دیگر اضلاع کے عہدیداروں کا اعلان کرنے کے ساتھ سندھ کی مشاورتی کاؤنسل میں اضافے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی عہدیداروں کے کندھوں پر بڑے ذمہ داری ڈالی گئی ہے،

پارٹی عہدیداروں کے ساتھ تما م ورکر اور سپورٹر کو چاہیے کہ دن رات محنت کریں اور پارٹی کو پوری سندھ میں ایک مضبوط پارٹی بنائیں ۔

پ پ کا سندھ سے بہت جلد خاتمہ ہونے والا ہے عوام کی نگاہیں اس وقت صرف پی ٹی آئی میں ہیں بہت جلد پوری سندھ کی قیادت کریں گے،

سندھ کی عوام کو مایوس ہونے نہیں دیں گے سندھ سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

سندھ میں جو پ پ نے کرپشن کی فضا قائم کر رکھی ہے جلد اس کا خاتمہ کریں گے۔

سندھ میں آنے والا مستقبل صرف پی ٹی آئی کا ہوگا ۔عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرائیں گے،

پارٹی کی مضبوطی کے لئے مل جل کر جدوجہد کریں گے، پارٹے کے تمام کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، بہت جلد سندھ کابینہ کا اجلاس بلایا جائے گاجس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close