پاکستان

پی ٹی آئی رہنماہ عامر لیاقت پر فرد جرم عائد

عامر لیاقت پرفرد جرم عائد کر دی گئی

سپریم کورٹ آف پاکستان نےتوہین عدالت کیس میں معروف اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت پرفرد جرم عائد کردی۔

عامرلیاقت کےخلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔

سماعت کے دوران عامر لیاقت پر آرٹیکل(3) 204 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔

اس موقع پر عامر لیاقت نے عدالت عظمیٰ سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ‘میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

جسٹس اعجاز الا حسن نے ریمارکس دیئے کہ ‘معافی کا وقت گزر چکا ہے،آج فرد جرم کے لیے تاریخ رکھی گئی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ‘عامر لیاقت نے 6 مارچ 2017 کے عدالتی حکم نامے کی خلاف ورزی کی ہے، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close