پاکستان

جہانگیر ترین کی کوشش رنگ لے آئی

لودھراں اور بہاولپور کے درمیان چلنے والی اسپیڈو بس سروس بحال کر دی گئی .

سبسڈی نہ ملنے پر 15 اکتوبر کو بند کی جانے والی اسپیڈو بس سروس کو دوبارہ بحال کردیا گیا، پہلی بس لودھراں سے مسافروں کو لے کر بہاولپور روانہ ہوگئی۔۔۔

لودھراں اور بہاولپور کے درمیان چلنے والی اسپیڈو بس سروس کو آج صبح ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز نے افتتاح کرکے دوبارہ بحال کر دیا ہے۔۔۔

ڈپٹی کمشنر راؤ امتیازکا کہنا تھا کہ اسپیڈو بس سروس اب مستقل چلتی رہے گی جس سے شہری اوربالخصوص طلبا و طالبات کو اسلامیہ یونیورسٹی جانے کے لیے دوبارہ سے صاف ستھری اور سستی بس سروس میسر آسکے گی۔

اس سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کی یقین دہانی اور کوشش کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں ـ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close