پاکستان

ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کھلی کچہری میں عوام کے ساتھ

باقرانی….. ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ڈوکری شہر میں کھلی کچہری

عوام نے شکایات کے ڈھیر لگا دیئے

ایس ایس پی لاڑکانہ نے عوامی شکایات کا نوٹس لے کر، حل کرنے کا وعدہ دے دیا

ڈی ایس پی ڈوکری علی محمد مغل کی جانب سے عوامی مسائل کے حل اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ڈی ایس پی ڈوکری دفتر میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

جس میں ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش ،پی پی رہنما محمد علی عرف امر خان بگھیو ،چیمبرز آف کامرس ڈوکری کے صدر شوکت سومرو، ٹائون کمیٹی باڈھ کے چیئرمین محمد خان چنو، پ پ رہنما عبدالواجد بگھیو ،باڊهه کے سینئر صحافی منظور میرانی ،ساجد قادری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اس موقعے پر شہریوں اور گردونواح گاؤں کے لوگوں نے ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کے سامنے شکایات اور مسائل کے ڈھیر لگا دیے

اس موقعے پر ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے عوامی مسائل اور شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

اس موقعے پر کھلی کچہری کو خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے کہا

کہ ہم عوام کی خدمت کرنے کے لیے بیٹھے ہیں

عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ نہ سمجھے، عوام کے جان و مال کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں

انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی اور ناجائزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

ایس ایس پی آفس لاڑکانہ کے دروازے عوام الناس کے لیے کھلے ہیں

انہوں نے جس تھانے کے حدود سے چوری یا لوٹ مار کی واردات ھو گئی وہ اس تھانے کے ایس ایچ او ذمیدار ھوگا، وہ بھرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close