پاکستان

نیب کے تمام افسران کے میڈیا انٹرویو پر پابندی لگادی

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب کے تمام افسران کے میڈیا انٹرویو پر پابندی لگادی

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام ڈی جیز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کے میڈیا انٹرویو پر پابندی لگادی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام ڈی جیز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کے میڈیا انٹرویو پر پابندی لگادی ہے جب کہ ڈی جی نیب لاہور کے میڈیا انٹرویو کا ریکارڈ بھی پیمرا سے طلب کرلیا گیا ہے جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتے ہیں، اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمہ کی معلومات درکار ہوں گی تو ترجمان نیب موقف دینے کا مجاز ہوگا جب کہ میڈیا نیب کی جاری تحقیقات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔…

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close