پاکستان

ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے 12 ربیع الااول جشن عیدمیلادالنبیؐ ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کےاحکامات جاری

ایس ایس پی لاڑکانہ
جناب مسعود احمد بنگش صاحب نے
12 ربیع الااول
جشن عیدمیلادالنبیؐ
کے سلسلے میں ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کےاحکامات جاری کردیئے۔

جناب ایس ایس پی صاحب نے لاڑکانہ پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں
امن وامان کی صورتحال اوردرپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہںوئے ڈی آئی بی سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں وانٹیلی جینس ایجنسیوں سے مربوط روابط پر مشتمل
َ12ربیع الاول کنٹی جینسی پلان مرتب کیا گیا ہے.
تاکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی صورتحال کو مذید مستحکم بناتے ہںوئے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے کہا کہ کنٹی جینسی پلان کے تحت ضلع کی سطح پر تمام اسٹیک ہںولڈرز کے تعاون سے بین المسالک ہمآہنگی فروغ کے اقدامات سمیت,
دل آزار وال چاکنگ,مذہبی, مسلکی منافرت,اشتعال انگیزپمفلٹس,بینرز, ہینڈ آؤٹس یادیگر مواد کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز تقاریر کی روک تھام کے علاوہ لاؤڈ اسپیکرز ایکٹ پربھی عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

جناب ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹس,مرکزی اجتماع گاہ پرسیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ,کلیئرنس, منتخب کردہ بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کی تعیناتیوں,پارکنگ کومناسب فاصلوں پر رکھنے,پارکنگ لاٹس پر نگرانی رکھنے,انرآؤٹر کارڈن, پولیس جوانوں کو فرائض تفویض کرنے, ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ کو مذید تقویت دینے,رینڈم اسنیپ چیکنگ, پیٹرولنگ,پکٹنگ وغیرہ کے امور کو ہرسطح پر انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔

جناب ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ تمام مساجدامام بارگاہںوں,مدارس,مزارات,
درگاہوں وغیرہ پر سیکیورٹی مذید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے کھلے مقامات کہ جن پر اس خصوصی دن کی مناسبت سے نعتیہ محافل,وعظ,درس,بیان وغیرہ کا اہتمام کیا جارہا ہںو تھانہ جات کے لحاظ سے جملہ سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنایا جائے۔

جناب ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ 12ربیع الاول کا دن حفاظتی منصوبے کے تحت مختلف علاقوں کو انتہائی حساس,حساس اور نارمل درجہ بندیوں میں تقسیم کیا جائے جبکہ مرکزی جلوسوں کی گذرگاہںوں کو سیکٹرز اورسب سیکٹرز میں تقسیم کیا جائے تاکہ ذمہ داریاں تفویض کرتے ہںوئے سیکیورٹی کے مجموعی امور کو ٹھوس اور مربوط بنایا جاسکے۔

جناب ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ 12ربیع الاول سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس ریزرو پلاٹونز سمیت اینٹی رائٹس پلاٹونزکو بھی تیار اور الرٹ حالت میں رکھا جائے. جبکہ تھانوں کی سطح پر تمام پولیس کنٹرول رومز اور مرکزی کنٹرول روم کے مابین مضبوط روابط کے ساتھ ساتھ اطلاعات احکامات/ہدایات کی بروقت شیئرنگ اور تعمیلی رپورٹس کا بھی وائرلیس اسٹاف کو پابند بنایا جائے.

جناب ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ کنٹرول روم سے مانیٹرنگ,نگرانی اور بعدازاں ضروری ہدایات پر عمل درآمد جیسے اقدامات کو 12ربیع الاول سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بنایا جائے۔

جناب ایس ایس پی صاحب نے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیئے 12ربیع الاول کی مناسبت سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیکر اسے نافذ العمل بنایا جائے اور اس حوالے سے تمام تر متبادل روٹس سے شہریوں کو آگاہ رکھنے اور ٹریفک پولیس کی ڈپلائمنٹ کے لیئے بھی تمام ضروری امور کو یقینی بنایا جائے۔
✒ترجمان ضلع پولیس لاڑکانہ

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close