کھیل

اسلام آباد میں منعقدہ 13 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل طائی کوانڈو چئمپیئن شپ

اسلام آباد میں منعقدہ 13 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل طائی کوانڈو چئمپیئن شپ

چیمپیئن شپ میں برائون میڈل حاصل کرنے والے طالب علم کامران خان اعزازیہ دیا گیا، دالبندین سے علی احمد کمال کی رپورٹ………………………..

اسلام آباد میں منعقدہ 13ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل طائی کوانڈو چیمپیئن شپ میں گورنمنٹ مڈل سکول کلی ملک نور بخش دالبندین کے تین طالبعلموں نے حصہ لیا

جن میں جماعت ششم کے طالبعلم کامران خان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور Brownze meddle حاصل کرکے

اپنے سکول اور ضلع چاغی کا نام روشن کیا ان کی واپسی پر سکول انتظامیہ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی

اور انہیں میڈل سمیت اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا

اس موقعے پر سکول کے ہیڈ ماسٹر روشن خان بلوچ اور سیکنڈ ہیڈ ماسٹر نور احمد مینگل نے طالبعلم کامران خان کی کامیابی اور لگن پر انہیں مبارکباد پیش کی

اور ان کے لیے پانچ پانچ ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ کہا دوسرے طلباء کو بھی چاہیے کہ وہ تعلیم اور کھیل کے مقابلوں میں بھر پور انداز میں حصہ لیں

کیونکہ تعلیم اور کھیل دونوں لازم وملزوم ہیں ۔صحت مند اور تندرست جسم صحتمند ذہین کی علامت ہوتی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close