صحت

51 ونگ شہباز رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لاڑکانہ…… قبو سعيد خان میں 51 ونگ شہباز رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ماھر ڈاکٹروں نے16 سو سے زیادہ مریضوں کی تشخیص کی اور مفت ادویات دی……. لاڑکانہ سے ڈاکٹر بدر شیخ کی رپورٹ……

51 ونگ شہباز رینجرز کی جانب سے بلوچستان سے ملحقہ پسماندہ علاقے قبو سعید خان میں فری میڈیکل کئیمپ کا انعقاد کیا گیا۔، اس سلسلے میں سیکٹر کمانڈر شھباز رینجرز کرنل محمد ساجد اور ونگ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل محمود احمد نے فری میڈیکل کئیمپ کا دورہ کیا اور سینئیر ڈاکٹرز سمیت تمام عملے کی کاوشوں کو سراہا، میڈیکل کئیمپ میں آنکھوں، بچوں، قلب، ٹی بی سمیت متعدد ماہر امراض ڈاکٹرز نے شرکت کی، جبکہ لیڈی ڈاکٹرز اور نیوٹریشنسٹ سمیت ماہر فزیشنز نے بھی خدمات انجام دیں،

فری میڈیکل کئیمپ میں مختلف امراض کی تشخیص کر کے مفت ادویات فراہم کیں، مجموعی طور پر 16 سو سے زائد مریضوں کے امراض کی تشخیص اور لیب ٹیسٹس کر کے مفت ادویات فراہم کیں گئیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close