پاکستان

سندھ بھر میں 10 تا 13 ربیع الاول ڈبل سواری پر پابندی عائد ترمیمی نوٹی فکیشن جاری

سندھ بھر میں 10 تا 13 ربیع الاول ڈبل سواری پر پابندی عائد، ترمیمی نوٹی فکیشن جاری

محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا ترمیمی نوٹی فیکشن جاری کردیا جس کے مطابق صوبے بھر میں 10 سے 13 ربیع الاول تک ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔

گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت صوبے بھر میں 20 ربیع الاول تک پابندی لگادی گئی تھی تاہم اب ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر صرف 10 سے 13 ربیع الاول تک پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کا اطلاق محافل میلادؐ اور چپ تعزیے پر نہیں ہوگا، پابندی لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سمیت نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات پر ہوگی۔

عوام کو چاہیئے کے سرکار کے اس عمل پر پورا اوتریں ڈبل سواری پر پابندی لگانا عوام کا تحفظ ہے۔

ہم ہر طرح عوام کو محفوظ رکہنا چاہتے ہیں عوام کو تکلیف نہ پہنچے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close