پاکستان

کراچی قائدآباد فلائی اوور کے قریب زوردار دھماکہ

قائد آباد چوک پر بم دھماکے ہوا ہے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں فلائی اوور کے نیچے دھماکا ہوا ہے جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دھماکا قائد آباد چوک پر حامد اسپتال کے سامنے ہوا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکا سلنڈر کا تھا یا بارودی مواد کا تھا جس کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close