پاکستان

وفاقی حکومت نے سو دن بھی پورے نہیں کیے مگر سو یو ٹرن لیے صوبائی وزیر سید ناصر شاہ

وفاقی حکومت نے سو دن بھی پورے نہیں کیے مگر سو یو ٹرن لیے صوبائی وزیر سید ناصر شاہ کی لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس….

صوبائی وزیر سید ناصر شاهه نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں روڈ نیٹ ورک میں بہتری لا رہے ہیں، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر لاڑکانہ شہر کی صورتحال کو مزید بہتر بنائینگے، انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے صرف دو چیزیں پکڑی ہوئی ہیں، ایک این آر او اور ایک کرپشن کرنے والوں کو پکڑنے کی باتیں کرتے ہیں
، افسوس انہوں نے سو دن بھی پورے نہیں کیے اور سو یوٹرن لے چکے ہیں، احتساب میں اگر اتنے سنجیدہ ہیں تو پہلے اپنے نیب زدہ لوگوں کا احتساب کریں، صرف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف احتساب ہو رہا ہے
پیپلز پارٹی احتساب سے بھاگنے والی نہیں، یہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے یہ باتیں کر رہے ہیں
کیوں کہ یہ مسائل حل نہیں کر سکتے اور صرف باتیں کر رہیں ہیں، جن کو یہ ڈاکو کہتے تھے وہ سب آج ان کے ساتھ ہی،
انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خاتون کی اربوں روپے کی پراپرٹی ظاہر ہوئی ہے وہ کہاں سے آئی، یہ سب شوکت خانم کے نام پر لی ہوئی رقم ہے، جس کی کوئی آڈٹ نہیں،
نہ کسی جیل میں ٹائل لگ رہی یہ نہ کوئی خاص قیدی جانے والا ہے، گورنر سندھ سیریمونیل ہیں، اس عہدے کو وہ سیاسی طور پر استعمال کر رہے ہیں، ان کو زیادہ پنگوں میں نہ پڑنا چاہیے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close