انٹرنیشنل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی کر دی پاکستان نے امریکا کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا  بلکہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دینے میں بھی مدد کی۔

امریکی صدر نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی امریکی فوجی امداد کے طور پر سیکڑوں ملین ڈالر کی رقم روکنے کے فیصلے کا بھی دفاع کیا۔

صدر ٹرمپ نےایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی رہائش کے واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں رہنا، بلکہ پاکستان کے ایک بہتر گھر میں رہائش اختیار کرنا، مجھے تو خبر نہیں لیکن میں (اس قلعے نما گھر کو) بہترین قرار دیتا ہوں ایک ایسے پاکستان میں جہاں ایک فوجی اکیڈمی ( اسامہ بن لادن کے گھر کے) بالکل برابر میں قائم ہو اورپاکستان میں ہر کوئی جانتا ہو کہ وہ وہاں رہائش پذیر ہے۔

واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ پر 2011ء میں امریکی نیول اسپیشل وارفئیر ڈولپمنٹ گروپ فورسز نے ہیلی کاپٹر سے حملہ کیا تھا جس میں اسا مہ بن لادن کو مار دیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم پاکستان کی مدد کررہے ہیں اور اسے ہر سال ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی امداد بھی دے رہے تھے لیکن اب مزید یہ رقم نہیں دی جائے گی اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا اور ہمارے لیے کوئی ایک کام انجام نہیں دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close