پاکستان

ماضی کی طرح آج بھی بلوچستان کے فیصلے اسلام آباد میں ھو رہے ہیں میر سنجر خان جمالی

جعفرآباد…….ماضی کی طرح آج بھی بلوچستان کے فیصلے اسلام آباد میں ھو رہے ہیں :میر سنجر خان جمالی……… جعفر آباد سے گلزار وفا کی رپورٹ………..

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میر سنجر خان جمالی نے کہا ہے کہ صوبے کے فیصلے بلوچستان میں کرنے کے دعوے کیساتھ وجود میں آنے والی بے اے پی اپنے منشور پر عمل نہیں کررہی

آج بھی بلوچستان کے فیصلے اسلام آباد میں ہورہے ہیں بے اے پی قیادت کو اپنے منشور پر عمل کرنا ہوگا اگر صوبے کے فیصلے آج بھی اسلام آباد میں ہورہے ہونگے تو پھر نعرے لگا کر نئی جماعت کی تشکیل کرنے کے ثمرات عوام کو نہیں مل سکتے

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے احتساب کے بعد کرپٹ سیاستدانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو اب چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں مل رہی ملک سے کرپشن کے خاتمے سے ہی ترقی آئے گی

عمران خان کو مدت پوری کرنے کا موقع ملا تو عمران خان ضرور ملک کو کرپشن سے پاک کرکے ترقی کے منازل پر گامزن کرکے رہے گا

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بلوچستان میں امن امان کی بحالی میں ایف سی کا کلیدی کردار رہا ہے پولیس اور لیویز کو سیاسی مداخلت نے کمزور کرکے رکھ دیا پولیس اور لیویز کو متحرک کرنے کے لیے سیاسی مداخلت کا خاتمہ ناگزیر ہے

صوبہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے لیکن کرپشن اور اقربا پروری کے باعث صوبے کے لوگ پسماندگی کا شکار ہوکررہ گئے ہیں

بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت سے میٹنگ کرکے انہیں یاد دلائیں گے کہ منشور پر عمل کرکے صوبے کو ترقی کی راہ پر لے جایا جاسکتا ہے تاجر محمد نواز مینگل کا بہیمانہ قتل انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے حکومت کو چاہیے کہ محمد نواز مینگل کے قتل کی غیرجانبدارنہ تحقیقات کروا کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close