پاکستان

شھید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی کی وائيس چانسلر انیلا عطا کی پریس کانفرنس

لاڑکانہ پریس کلب میں
شھید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی کی وائيس چانسلر انیلا عطا کی پریس کانفرنس…… لاڑکانہ سے ڈاکٹر بدر شیخ کی رپورٹ……..
شھید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر انیلا عطا نے لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شھید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اس وقت درست سمت میں نہیں چل رہی
ہے،
یہاں پر تعلیم کا معیار تو بہتر ہے مگر یونیورسٹی کی انتظامی صورتحال کمزور ہے۔
جسے اپنے 4 سال کے دور میں ذاتی تجربہ استعمال کرکے درست کرونگی
، کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ یونیورسٹی درست سمت میں چلے۔
، انیلا عطا نے کہا کہ یونیورسٹی میں ریسرچ بلکل نہیں ہو رہی جو کہ تشویشناک ہے، میں خود پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہوں اور میں زیادہ سے زیادہ یونیورسٹی کو ٹائیم دے کر اور اپنے تجربے سے ریسرچ کے شعبے کو آگے لاوُں گی۔
، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ موجود نہیں جو کہ یونیورسٹی میں کیئے گئے درست اور غلط فیصلوں پر چیک اینڈ بیلنس کا بھی کام کرتی ہے لیکن نہیں ھے اور ایسے کام چلایا گیا۔، اور اب
جلد از جلد سینڈیکیٹ قائم کرکے گذشتہ ادوار میں یونیورسٹی کے غلط فیصلوں کو درست کیا جائیگا،
انیلا عطا نے مذید کہا کہ یونیورسٹی میں صفائی بلکل نہیں اور باغیچوں کا تو بہت برا حال ہے، جبکہ یونیورسٹی کی کالونی بھینس کالونی میں تبدیل ہوچکی ہے، انیلا عطا نے کہا کہ چانڈکا میڈیکل کالیج سے اپگریڈ ہوکر شھید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی تو بن گئی، مگر وہ سہولیات نہ مل سکیں جو ایک یونیورسٹی کو ملنا چاہیئے،
میں کسی سیاسی دباوُ کو قبول نہیں کرونگی،
چاہے میرا ٹرانسفر کیوں نہ ہوجائے اور رکاوٹیں جتنی بھی مضبوط ہوں انہیں ہٹاکر اپنا کام جاری رکھوں گی
، انیلا عطا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کی خصوصی ہدایت اور تعاون سے یونیورسٹی کو جلد درست سمت پر لائینگے
، ایک سوال کے جواب میں انیلا عطا نے کہا کہ ایڈمیشن ٹیسٹ این ٹی ایس سے لی جارہی ہے جو بھی ٹھیک ہے مگر ہم یہ چاہیں گے کہ مھران یونیورسٹی کی طرح ایڈمیشن ٹیسٹ خود لیں اور بلاتفریق میرٹ پر داخلا ہوسکے۔۔۔۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close