پاکستان

اسلام آباد بنی گالا وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگا دیا گیا

اسلام آباد: بنی گالا کی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کا معاملے پر سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگادیا

بنی گالا کی تعمیرات ریگولرائز کرنے کا معاملے پر سی ڈی اے نے وزیراعظم سمیت 165 درخواست دہندگان پر اعتراض لگاتے ہوئے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

وزیراعظم نے بنی گالہ گھر کی ریگولرائزیشن کیلئے درخواست دیدی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا گھر کا فردوانتقال سابقہ اہلیہ جمائمہ کے نام کا جمع کرایا تھا۔ سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے نام کا فردوزمین کے انتقال کے کاغذات جمع کرانے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کو اپنے نادرا شناختی کارڈ کی مصدقہ نقل جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے گھر کا کیس جمع کرانے والے کو اتھارٹی لیٹر بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بنی گالا تجاوزات؛ چیف جسٹس کا وزیراعظم کو آج ہی جرمانہ ادا کرنے کا حکم

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل بنی گالہ میں موجود اپنی دونوں رہائشی عمارتوں کی ریگولرائزیشن کے لیے سی ڈی اے کو درخواست دی تھی، عمران خان نے ڈھائی سو کنال پر مشتمل اپنی رہائشگاہ اوراس سے ملحقہ بیٹھک کی عمارت کے کاغذات جمع کروائے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close