پاکستان

پاکستان اور ملائیشیا کی تجارت کو مزید مستحکم بنانے کے لیئے ملائیشیا کونسلیٹ جنرل لاڑکانہ پہنچے

لاڑکانہ۔ملائیشیا اور پاکستان کی تجارت کو مزید مستحکم اور بڑھانے کے لئے ملائیشا کے کونسلیٹ جنرل لاڑکانہ پہنچ گئے

چیمبر آف کامرس کے وفود سے ملاقاتیں باھمی روابط بڑھانے پر اتفاق……

لاڑکانہ سے ڈاکٹر بدر شیخ کی رپورٹ…

ملائیشیا کے کونسلیٹ جنرل خیرل نظران عبدالرحمن نے اپنے وفد کے ہمراہ لاڑکانہ پہنچ کر چیمبر آف کامرس کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی
اس موقعہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشا کے درمیان تعلقات 1957 سے قائم ہیں جو نئی پالیسیوں کے تحت مزید مستحکم ہونگے انہوں نے کہا کہ ملائیشیا انڈسٹریل اور ایگریکلچر کے شعبہ میں پاکستان سے مکمل تعاون کررہا ہے
اور اس وقت پاکستان کی ایکسپورٹ ساڑھے پانچ ارب ڈالر تک یے جو کہ ساڑھے سات ارب ڈالر تک کی جائیگی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشا ویزا پالیسی کو نرم کیا جارہا ھے اور دونوں ممالک کے تجارتی وفود دونوں ممالک کے دورے کرینگے تاکہ تجارت کو مزید استحکام اور فروغ مل سکے اس موقعہ پر چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالغفار شیخ نے کہا کہ لاڑکانہ سے اربوں روپے کی ایکسپورٹ کی جاتی ھے جس میں چاول ۔ زیتون ۔ ٹماٹر شامل ہیں اور ھم ملائیشا کے تاجروں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ ھمارے ساتھ ایکسپورٹ ایمپورٹ کے معاملات پر تعاون کریں تاکہ تجارتی طور پر استحکام حاصل ہو سکے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close