پاکستان

معذور افراد کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی

لاڑکانہ۔۔۔۔ گورنمنٹ آف سندھ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر لاڑکانہ میں معذور افراد کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب منعقد…….

لاڑکانہ سے ڈاکٹر بدر شیخ کی رپورٹ…………..
پوری دنیا کی طرح لاڑکانہ میں بھی گورنمینٹ آف سندھ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں 3 ڈسمبر معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں منعقد کیے گئے تقریب میں پرنسپل امان اللہ جکھرو، ریاض حسین میمن ، پروفیسر مختیار سموں، پنجل سانگی اور سینٹرز کے اساتذہ ، طلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
، جب کہ تقریب میں معزور بچوں نےاپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقاریر، نعتیں، حمد تلاوت ، خاکے پیش کیئےجس سے وہاں موجود افراد کی خوب داد حاصل کی۔
، تقریب کو امان اللہ جکھرو، پروفیسر مختیار سموں اور ریاض میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افراد برائے معزوری جو کہ اس ملک کا اثاثہ ہیں بحیثیت سرکاری ذمہ داروں پر فرض بنتا ہے کہ ہم نا صرف خود ان کی کفالت کریں بلکہ عوام کو بھی بھتر رویہ کرنے کی آگاہی فراھم کریں تاکہ روزمرہ کی زندگی میں ان کے مثائل حل ہوسکیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بحیثیت معاشرہ ان کی بھرپور ہمتھ افزائی کرنی ہوگی تاکہ یہ افراد بھی معاشرے کا حصہ بن سکیں۔

، آج بچوں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے بتایا کہ یہ بھی کسی طرح عام بچوں سے کم نہیں بلکہ اچھی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔۔۔۔۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close