شوبز

بھارتی اداکارا مادھوری ڈکشت کی سیاست میں بہترین انٹری

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی بالی ووڈ کی بہترین اداکارا مادھوری ڈکشٹ کو 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں میدان میں اتارنے پرغور کررہی ہے اور مادھوری بھی سیاست کے جنون میں آگے آگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ایک سینئر رہنماہ کا کہنا تھا کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں بھارتی شہر پونے کی لوک سبھا سیٹ سے امیدواروں کے حتمی ناموں کی فہرست میں شامل کر رہے ہیں۔

بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی جماعت اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں مادھوری ڈکشٹ کو اپنے امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتارنے پر غورکررہی ہے، بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے پونے لوک سبھا کے حلقے کے لیے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ  بالکل موزوں امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیف امیت شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے ان کے گھر پر  ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے بی جے پی کی حمایت کرنے کے لیے کہا تھا۔

مادھوری ڈکشت سیاست میں بہت زیادہ شوک رکھنے لگی اور عوام کی خدمات کرنے کے لیئے آگے آگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close