پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط آتے ہی دکاندارو کی کرپشن شروع

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط جاری ہوتے ہی اومنی دوکانوں پر ایجنٹوں کے ڈیرے

پانچ ہزار کی قسط سے مبینہ طور پر پانچ سو روپے تک کی کٹوتی کرنے سے بیوہ اور مستحق خواتین پریشان ہیں جنہوں نے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ سے فوری طور پر اومنی دوکانوں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر سندھ حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط 5 ہزار روپے جاری کردی گئی ہے

قسط کے آتے ہی شہدادپور میں اومنی دوکانوں مہران کمیونیکیشن جٹیا، صابری ہوٹل ہالہ چوک، دستگیر ٹریڈرز شاہپورچاکر روڈ ، ایم کے نزد ڈی ایس پی ہائوس اور بلال گفٹ سینٹر مہاجرکالونی پر ایجنٹوں نے ڈیرے ڈال لیئے ہیں اومنی دوکانوں پر آنے والی مستحق خواتین کو ایجنٹ و دوکاندار دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں

ایجنٹوں سے رابطہ نہ کرنے والی خواتین کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جانے لگا ہے اور ایجنٹوں کے ذریعے آنے والی خواتین کو جلد از جلد پیسے دیکر ان سے مبینہ طور پر رشوت پانچ سو روپے تک وصول کررہے ہیں

شہدادپور کی مستحق خواتین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سے مطالبہ کیا ہے کہ زبردستی کٹوتی کرنے والے ان اومنی دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی آئی ڈیز بلاک کی جائیں

اور یہ پروجیکٹ کسی ایماندار سروس پروائڈر کمپنی کو دیا جائے تاکہ اومنی دوکانداروں کی آٹھ سال سے جاری مبینہ کرپشن ختم کی جاسکے
دوسری جانب زرائع کے مطابق اومنی دوکاندار ہر ماہ اومنی برانچ لیس بینکنگ کے نمائندے بی ڈی و زیڈ ایم و دیگر کی ہدایت پر جھوٹی اور صحیح ٹرانزکشن دس سے بیس لاکھ تک کرتے ہیں

جس پر ان کی تین ماہ تک کل لاگت ایک لاکھ سے زائد تک آتی ہے جو صرف اس لیئے کی جاتیں ہیں کہ اومنی دوکاندار کے پاس بی آئی ایس پی کا لنک برقرار رہ سکے

اگر جو ٹارگیٹ کرنے میں ناکام رہا تو اس دوکاندار کا لنک ختم کردیا جاتا ہے اسی وجہ سے دوکاندار زیادہ تر رشوت کے طور پر رقم سے کٹوتی کرتے ہیں مگر یہ سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اومنی دوکانداروں کو بینک کمیشن کی مد میں رقم بہت کم ادا کرتا ہے جو اس کمیشن رشوت خور مافیہ کی سب سے اہم وجہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close