پاکستان

ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد ڈویزن مظہر نواز شیخ نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر سانگھڑ میں کھلی کچہری میں عوام کے ساتھ

ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد ڈویزن مظہر نواز شیخ نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر سانگھڑ میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا جس میں انہوں نے شہریوں کی شکایات سنیں
ڈی آئی جی شہید بےنظیرآباد ڈویزن مظہر نواز شیخ نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر سانگھڑ میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا جس میں ایس ایس پی سانگھڑ سمیت ضلع سانگھڑ کے تمام علاقوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی جبکہ شہریوں نے بڑی تعداد میں کھلی کچہری میں پولیس کے خلاف شکایات کیں جس میں پولیس کی جانب سے ہونے والی زیادتیوں، عوامی مسائل شامل تھے
اس موقع پر ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایتوں کا ازالہ فوری طور پر کیا جائے گا کھلی کچہری، عوام کی جانب سے زمینوں پر قبضے اور ذاتی جگھڑوں کی شکایات،اور پولیس کی زیادتیوں کے حوالے سے ڈی ای جی مظفر نواز شیخ نے فوری
ضروری احکامات بھی جاری کیئے
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں اور پولیس کے درمیان براہ راست اچھے اور خوشگوارتعلق کے ذریعے مسائل کا حل احسن طریقے سے نکالا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close