پاکستان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغان مہاجرین کیمپوں کا دورہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغان مہاجرین کیمپوں کا دورہ۔

افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم طلباء و طالبات کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں خصوصی تقریب

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم طلباء و طالبات کو تحائف تقسیم کئے

اس تقریب میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سیکرٹری سیفران، پاکستان میں تعینات چینی سفیر، افغان ناظم الامور، اور UNHCR کے نمائندوں کی شرکت

تحائف کا اہتمام پاکستان اور چین کے اشتراک سے "پاک چین افغانستان سہ رکنی تعاون” کے تحت کیا گیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین مذہبی، تہذیبی اور تاریخی ہم آہنگی ہے

دونوں ملکوں کے باشندوں کے درمیان گہرے روابط ہمارے دو طرفہ تعلقات کا بنیادی ستون ہیں. ہماری حکومت افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتی ہے. خطے کے خوشحال، مستحکم اور پر امن مستقبل کے لئے ہمارا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے. مخدوم شاہ محمود قریشی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close