پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار

کراچی میں موسم صبح سے ہی ابر آلود ہے اور بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔ 

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سناتے ہوئے بتایا تھا کہ کراچی میں آج رات اور کل بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں آسمان پر گہرے کالے بادل چھانے کے بعد سردی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔

کراچی میں کلفٹن، کیماڑی، ڈیفنس اور اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس کے بعد شہر میں سیاہ بادلوں سے چھپنے والے سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت اسلام آباد، راولپنڈی،کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان، سرگودھا، گوجرانولا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close