پاکستان

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وہ صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور پارٹی اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس پہنچے۔

گورنر ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان سیاسی اور ترقیاتی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے علاوہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) ، فیڈرل پاکستان چیمبرز کامرس انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے عہدے داروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

 وزیراعظم دیگر کاروباری شخصیات اور تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ شام ہی واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close