پاکستان

نیب نے (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب)نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی۔

جیونیوز کے مطابق ترجمان نیب نے بتایا کہ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ نے ان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ مریم اورنگزیب کے خلاف شکایت کنندہ کا نام ابھی نہیں بتا سکتے تاہم شکایت پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔

واضح رہےکہ مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان ہیں اور (ن) لیگ کے گزشتہ دورِ حکومت میں وزیر مملکت برائے اطلاعات رہ چکی ہیں جب کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے آخری ایام میں انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا تھا۔

یاد رہےکہ لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو بھی گرفتار کرلیا ہے جب کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف پہلے ہی گرفتار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close