پاکستان

نیب نے مریم اورنگزیب کو خاموش کرانے کے لیے نوٹس بھیجا: شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم اورنگزیب کو نامعلوم درخواست پر نوٹس دیا جس کا مقصد انہیں خاموش کرانا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ کے اجلاس اور سیاسی صورتحال پر غوروخوص کیا گیا۔

اجلاس میں شہبازشریف نے خواجہ سعد رفیق کو سیاسی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے لیے پوری ایمانداری سے کام کیا اور دن رات مخلصانہ کوششیں کرکے ریلوے کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے مریم اورنگزیب کو نامعلوم درخواست پر نوٹس دیا جس کا مقصد انہیں خاموش کرانا ہے، مریم اورنگزیب پارٹی کی بہت متحرک، محنتی اور زیرک رہنما ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق میرے ساتھ پنجاب کابینہ میں شامل تھے، وہ بہت ہی شریف النفس انسان ہیں اور محنت و ایمانداری سے کام کیا۔

صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز نے نیب میں جتنی پیشیاں بھگتیں پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں سی پیک کے علاوہ 5 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے، اور ان منصوبوں میں 160 ارب روپے کی بچت کی گئی، یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے، نوازشریف کا گزشتہ دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین دور رہا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ اسد عمر اعتراف کر چکے ہیں کہ سی پیک منصوبے شفاف تھے، نیب حکام بھی مانتے ہیں کہ بجلی کی قلت کے اندھیرے آپ کی حکومت نے ختم کیے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ عقوبت خانے میں نیب حکام کو ایک ایک منصوبے کی تفصیل بتائی جس پر وہ حیران ہوئے، میں نے نیب حکام کو بتایا کہ یہ وہ خدمت ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں سعادت دی۔

شہباز شریف کے مطابق انہوں نے نیب حکام سے کہا کہ قیامت تک ڈھونڈتے رہیں انشاءاللہ بدعنوانی نہیں ملے گی کیونکہ اللہ کے فضل سے ہم نے پاکستان کی پوری دیانتداری سے خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن مایوسی ہرگز نہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا، یہ اللہ تعالیٰ کا قرآن کریم میں وعدہ ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں، ہمیں بطور پارٹی خود احتسابی کرنی ہے، غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے، موجودہ حکومت عوام کے لئے بدترین مہنگائی، بیروزگاری اور مایوسی لائی ہے لیکن ہم معاشی، معاشرتی اور سماجی انصاف عام آدمی کو دلا کر رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close