پاکستان

تاجر و صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہےکہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور تاجر و صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو کرنل کمانڈر آف آرمی ڈیفنس کور کے بیجز لگائے۔

تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی ڈیفنس کور کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف کا گدرا سیکٹر اور تھرکول کا بھی دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے  گدرا سیکٹر سندھ کے اگلے مورچوں اور تھرکول کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جب کہ اگلے مورچوں پر آرمی چیف نے افواج کے مورال کو سراہا۔

سرحدوں کے تحفظ کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج وطن کی سرحدوں کے تحفظ و دفاع کیلئے تیار اور پوری طرح پرُعزم ہے، ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے، تاجر صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف کا پی اے ایف کے آپریشنل بیس کا دورہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف کے آپریشنل بیس کا بھی دورہ کیا جہاں ائیر مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

آرمی چیف نے پاک چین بین الاقوامی فضائی مشق شاہین 7 کا معائنہ کیا اور مشق کے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے فضائی مشق کے بھرپور انعقاد پر پاک فضائیہ اور پیپلزلبریشن آرمی ائیرفوس کی کوششوں کو سراہا اور ساتھ ہی پاک چین مثالی تعلقات کو اجاگر کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ مشق پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط اور فروغ دے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close