پاکستان

مری میں ہوٹل ایجنٹوں کی خاتون سیاح کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو منظرعام پر

مری: مال روڈ پر ہوٹل ایجنٹوں کی خاتون سیاح کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ملک کے سیاحتی مقام مری کا مقامی سیاحوں کے ساتھ مار دھاڑ کے واقعات کے بعد رواں سال کے اوائل میں عوام نے بائیکاٹ کیا تھا اور یہ مہم سوشل میڈیا کے ذریعے کامیاب ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی مری میں ایجنٹوں نے اپنا رویہ نہیں بدلا ہے۔

مری کے مال روڈ پر ہوٹل ایجنٹس کی سیاح خاتون کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل ایجنٹس نے سیاح فیملی پر آوازیں کسیں اور دھکے بھی دیئے جس پر وہاں موجود شہریوں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close