پاکستان

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے آئی جی ریلوے پولیس کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

واجد ضیاء نے ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھالا تو ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے انہیں ریلوے پولیس کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

گریڈ 21 کے افسر واجد ضیاء کا 19 دسمبر کو ایف آئی اے سے ریلوے پولیس میں تبادلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیاء کو سونپی تھی جو ایف آئی اے میں خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close