پاکستان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کیلئے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے یلے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 28، 31 دسمبر اور یکم جنوری کو ہونا ہے جس کے لیے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہبازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی جسے اسپیکر نے منظور کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر میں نیب حکام کو ہدایت دی ہےکہ شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے لیے متعلقہ تاریخوں میں پارلیمنٹ ہاؤس لایا جائے۔

واضح رہےکہ شہبازشریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں، نیب حکام پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں لاہور سے اسلام آباد لاتے ہیں، وفاقی دارالحکومت انتظامیہ نے منسٹر انکلیو میں شہبازشریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close