بزنس

امریکی کمپنی ‘کارگل’ کا پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد: امریکی فوڈ اینڈ ایگریکلچر کمپنی کارگل نے پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

کارگل کمپنی کے ہیڈ آف گلوبل اسٹریٹیجی اور چیئرمین کارگل ایشیا پیسفک ریجن مارسل اسمٹس کی سربراہی میں کارگل ایگریکلچرل سپلائی چین کے صدر گرٹ جین وان ڈین اکر پر مشتمل ایک ایگزیکٹو ٹیم نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور دیگر سینئر حکومتی افسران سے ملاقات کی، جس کے دوران کمپنی کے سرمایہ کاری منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

کارگل کمپنی آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران پاکستان میں زرعی تجارت، سپلائی چین، خوردنی تیل، ڈیری مصنوعات، گوشت اور انیمل فیڈ کی مارکیٹ میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کمپنی کے وفد کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

رپورٹ کے مطابق کارگل کمپنی پاکستان میں ڈیری انڈسٹری میں جدت لائے گی اور کمپنی کے مجوزہ سرمایہ کاری منصوبے سے پاکستان  کی مجموعی معاشی ترقی اور مقامی ملازمتوں میں اضافہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close