پاکستان

ساہیوال واقعہ سب کے سامنے ہے کمیٹی بنانے کا کوئی جواز نہیں: خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ساہیلوا واقعہ افسوسناک ہے اور تمام چیزیں سامنے ہے جس پر کمیٹی بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء نے ساہیوال واقعے پر افسوس ناک بیانات دیے، وزیراعظم عمران خان وزراء سے فوری طور پر استعفیٰ لیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے ساہیوال واقعے پر مزید کہا کہ کیا بچے بھی دہشت گرد ہوسکتے ہیں۔

فوجی عدالتوں سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں پہلے وقت کی ضرورت تھیں تاہم اب ملک میں مضبوط عدالتی نظام موجود ہے، موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت نہیں،

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ماضی میں دہشت گردی کے باعث پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کے قیام کو سپورٹ کیا، ملک میں امن بھی قائم ہوگیا ہے اور حکومت بھی طاقتور ہے جب کہ عدالتوں سے بھی بڑے بڑے فیصلے ہورہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close